ملتان، 14 اپریل) اے پی پی(: ٹمبر مارکیٹ کے قریب حسین مل کے پاس کپاس کی گانٹھوں سے لدے 22 ویلر کنٹینر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے تقریباً 15 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا جبکہ کولنگ کا عمل بھی جاری رکھا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واپڈا حکام کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا گیا جنہوں نے حفاظتی اقدامات کے تحت متعلقہ فیڈر کی بجلی فوری طور پر بند کر دی۔
ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ہنگامی صورتحال میں احتیاط برتیں اور فوری طور پر 1122 پر اطلاع دیں۔











