بھارت کے خلاف جنگ عظیم معرکہ تھا، فتح جذبہ ایمانی سے ملی؛معرکہ حق کے غازی کیپٹن علی حسن

12

اسلام آباد22 اپریل(اے پی پی): معرکہ حق کے غازی اور قوم کے ہیرو کیپٹن علی حسن تمغہ جرأت نے بھارت کے خلاف جنگ کو تاریخ کا عظیم معرکہ قرار دے دیا۔

کیپٹن علی حسن کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں پاک فوج نے دشمن کا دلیری سے مقابلہ کیا اور اسے عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔ ان کے بقول اس اہم دفاعی کامیابی میں قوم کی دعاؤں اور پاک فوج کی اعلیٰ تربیت نے کلیدی کردار ادا کیا۔

10 مئی کے تاریخی دن کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت جیسے مکار دشمن کے مقابلے میں فتح کی خبر سنتے ہی انہوں نے سجدہ شکر ادا کیا۔

کیپٹن علی حسن تمغہ جرأت نے کہا کہ معرکہ حق کے غازیوں اور شہدا نے یہ ثابت کر دیا کہ فتح اسلحے سے نہیں بلکہ اس بے خوف جذبے سے ملتی ہے جو حق کی خاطر ڈٹ جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق ایک ایسی عظیم داستان ہے جو رہتی دنیا تک پاکستانیوں کے لیے مشعل راہ بنی رہے گی۔