صدر آصف علی زرداری کی پی پی پی کے سینیئر رہنما مرحوم حاجی غلام قادر مری کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت

17

اسلام آباد، 12 اپریل  ( اے پی پی): صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی ٹنڈو الہیار کے قریب گاؤں رئیس غلام قادر مری آمد،صدر مملکت نے  پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما مرحوم حاجی غلام قادر مری کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت کی-

صدر آصف علی زرداری نے مرحوم کے بھائی اسماعیل خان مری، کامبھو خان مری اور دریا خان مری سے اظہارِ افسوس  کیا اور فاتحہ خوانی سمیت ایصالِ ثواب کے لیے دعا  بھی کی-

صدرِ مملکت کے ہمراہ صوبائی وزرا حاجی علی حسن زرداری، سید ذوالفقار علی شاہ اور دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر مری برادری کے معززین ڈاکٹر فتح محمد مری اور سہیل تالپور بھی موجود تھے –