اسلام آباد، 7 اپریل 2026 (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے پیر کے روز ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔
ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق ملاقات میں گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی بہتری اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں۔











