لاہور : روٹ ٹو مکہ کی پہلی حج پرواز مدینہ منورہ روانہ

13

لاہور ،18 اپریل ( اے پی پی): لاہور سے روٹ ٹو مکہ کی پہلی حج پرواز 345 عازمین حج لے کر مدینہ منورہ  کے لیے روانہ   ہو گئی، سعودی ایئرلائن کی پرواز SV5735 دن ساڑھے دس بجے روانہ ہوئی-

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبی شجاع الرحمان، سعودی سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا، روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے سربراہ میجر جنرل ڈاکٹر صالح بن سعد المیرابا نے عازمین حج کو رخصت کیا۔

سردار محمد یوسف اور دیگر مقررین نے بہترین سہولیات کی فراہمی و تعاون پر حرمین شریفین، ولی عہد محمد بن سلمان، سعودی وزیر حج عمرہ ڈاکٹر توفیق بن ربیعہ اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا-لاہور سے روانہ ہونے والے پاکستانی عازمین حج نے حکومت پاکستان کی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا-