لاہور، 22 اپریل ( اے پی پی): گوجرانوالہ کے قریب قلعہ دیدار سنگھ کے گاؤں سے تعلق رکھنے والے ننھے مداح کی چار سالہ طویل جدوجہد اور خواہش رنگ لے آئی، ٹیومر جیسی موذی بیماری کے خلاف نبرد آزما اس بچے کا اپنے ہیرو شاہین شاہ آفریدی سے ملنے کا خواب لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے پورا کر دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خواہش کے بعد ہونے والی اس ملاقات میں قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے نہ صرف بچے کے ساتھ یادگار لمحات گزارے بلکہ اسے اپنے نام کی جرسی، دستخط شدہ کیپ اور کرکٹ بال بھی تحفے میں دی، ننھے مداح نے میچ اونرز ڈگ آؤٹ میں بیٹھ کر اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ایکشن میں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔











