نواز شریف اور مریم نواز سے گورنر سندھ نہال ہاشمی کی ملاقات، ملکی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال

11

لاہور، 10 اپریل (اے پی پی): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مجموعی ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت اہم قومی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا اور اس پر مبارکباد پیش کی۔ نہال ہاشمی نے قائد محمد نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس موقع پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور ملکی استحکام کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔