وزیراعظم سے گورنر سندھ نہال ہاشمی کی ملاقات، امریکہ ایران جنگ بندی کی کوششوں پر خراج تحسین

9

اسلام آباد، 14 اپریل (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ملاقات کی۔

گورنر سندھ نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور علاقائی امن کی جاری کوششوں پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں گورنر سندھ نے وزیراعظم کو سندھ کے امور کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔