اسلام آباد،30 اپریل ( اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف وفاقی وزیرِ تخفیف غربت پیر سید عمران احمد شاہ کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے پیر سید عمران احمد شاہ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔
وزیرِ اعظم نے مرحومہ کیلئے فاتحہ خوانی اور سوگواران کیلئے صبر کی دعا۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔











