وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورہءِ ترکیہ،انطالیہ پہنچ گئے

8

انطالیہ،16 اپریل( اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  دورہءِ ترکیہ پر انطالیہ پہنچ گئے،انطالیہ کے گورنر ہلوسی شاہین  نے ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا-

اس موقع پر پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید اور اعلیٰ سفارتی اہلکار بھی موجود تھے-

 وزیر اعظم کل پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔

 فورم کے دوران، وزیر اعظم فورم میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرنے کے لیے “لیڈرز پینل” میں شرکت کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم کی صدر رجب طیب ایردوان اور دیگر اہم عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیرِ اعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی پاکستانی وفد میں وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں-