اسلام آباد، 15 اپریل ( اے پی پی): وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ خان اور انجینئر امیر مقام سے مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن، اکبر تابان اور انجینئر انور نے شرکت کی۔ اس اہم مشاورتی اجلاس میں گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے لیے بھرپور اور منظم انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا اور سیاسی صورتحال سمیت آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ پارٹی قیادت نے تنظیمی ڈھانچے کو فعال بنانے، ہر حلقے میں مضبوط امیدوار نامزد کرنے اور عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے پر زور دیا، جبکہ وفاقی وزراء نے انتخابی تیاریوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔











