وفاقی وزیرسینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد اور چیئرمین سی سی پی فرید احمد تارڑ کی ملاقات

8

اسلام آباد، 01 اپریل (اے پی پی): وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) ڈاکٹر کبیر احمد اور چیئرمین کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) فرید احمد تارڑ نے اہم ملاقات کی، جس میں وزیرِ قانون نے دونوں سربراہان کو ان کی حالیہ تقرریوں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اداروں کی کارکردگی اور ریگولیٹری اصلاحات کے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ لی۔ ملاقات کے دوران اعلیٰ سطحی کمیٹی کے اجلاس میں بین الاقوامی معیارات کے مطابق قانونی، ادارہ جاتی اور اپیلیٹ ڈھانچے کے جامع جائزے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک شفاف، مضبوط اور مؤثر کارپوریٹ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے۔