وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کی ملاقات

14

اسلام آباد، 14 اپریل ( اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے ملاقات کی، جس میں آبی وسائل، واپڈا کے جاری منصوبوں اور بین الصوبائی ہم آہنگی سے متعلق اہم امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ملاقات کے دوران ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافے اور توانائی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

 رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قومی مفاد کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی شفاف اور تیز رفتار تکمیل کے لیے صوبوں کے درمیان اتفاقِ رائے پیدا کرنا ناگزیر ہے تاکہ وفاق اور اکائیوں کے تعاون سے ملکی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔