وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد میں 4 مختلف پراجیکٹس کا دورہ

10

اسلام آباد ، 2اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں 4 مختلف پراجیکٹس کا دورہ کیا، جس میں ماڈل جیل، کیپٹل پولیس کالج، پولیس خدمت مرکز اور اتاترک ایونیو کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنا شامل ہے۔وزیر داخلہ نے ماڈل جیل پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ماڈل جیل کے پہلے فیز کو ہائی سکیورٹی پرزن بنایا جائے۔ انہوں نے کیپٹل پولیس کالج کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کیا اور تربیتی کورس کی گنجائش کو 450 سے بڑھا کر 4000 کرنے کا ٹاسک دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس خدمت مرکز میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا اور شہریوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے خدمات کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہری سہولیات میں بہتری کے لئے حکومت ہر سطح پر بھرپور کوششیں جاری رکھے گی ۔