اسلام آباد،03 اپریل(اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشل فرانزک ایجنسی کا دورہ کیا اور قلیل مدت میں ایجنسی کو مکمل طور پر آپریشنل کرنے پر پوری ٹیم کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ نیشل فرانزک ایجنسی کا قیام موجودہ دور کا انتہائی اہم تقاضہ تھا اور اس ادارے کے قیام سے نیشنل سیکیورٹی کے معاملات اور جرائم کی سرکوبی میں معاونت ملے گی۔
وزیر داخلہ نے نیشل فرانزک ایجنسی میں قائم ریسرچ اینڈ انوویشن لیب، ڈیجیٹل فرانزک لیب، نارکوٹکس لیب، فنٹیک لیب اور کوایشچن ایبل ڈاکومنٹ لیب کا دورہ کیا اور ڈی این اے، فائر آرمز، سیرولوجی اور ایکسپلوسیو رومز کا بھی معائنہ کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ نیشل فرانزک ایجنسی سٹیٹ آف دی آرٹ سروسز مہیا کی جا رہی ہیں جو دیگر اداروں کے پاس نہیں ہیں اور ایجنسی تمام صوبوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معاونت فراہم کرے گی۔
انہوں نے خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں نیشل فرانزک ایجنسی کے ذیلی دفاتر قائم کرنے کی ہدایت بھی دی ۔











