اسلام آباد ، 03اپریل ( اے پی پی ):ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت مون سون سیزن کے حوالے سے جائزہ اجلاس جمعہ کواسلام آباد میں منعقد یوا۔
اجلاس میں نشیبی ایریاز اور نالوں کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ڈی واٹرنگ پمپس سمیت نکاسی آب کے دیگر آلات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پرمون سون سیزن کے دوران سینیٹشن کا اضافی عملہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈی سی کی ہدایت کے مطابق نکاسی آب میں مسائل رپورٹ ہونے پر فی الفور ٹیمز موقع پر پہنچیں گی۔ترامڑی چوک، گولڑہ، ای الیون سمیت مختلف نشیبی ایریاز میں ٹیمز تعینات کر دی گئیں۔شہری بارش کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایات 16 پر درج کروا سکتے ہیں، شہری ڈی سی آفس کے کنٹرول روم نمبر 0519108084 پر بھی شکایات درج کروا سکتے ہیں ۔
ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ بارش کے دوران تمام افسران کا فیلڈ میں ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
موسمی کیفیت کے تحت افسران فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔











