راولپنڈی، 27 اپریل (اے پی پی ): پاکستان اور سری لنکا کی افواج کے درمیان مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق “شیک ہینڈز-2 “پیر کے روز تربیلا میں شروع ہو گئی۔
دو ہفتے پر محیط اس مشق میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ اور سری لنکن آرمی کے اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرینہ عسکری تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
مشق میں شریک دستے انسداد دہشت گردی آپریشنز میں آپریشنل تجربات اور مہارت کے تبادلے سے استفادہ کریں گے، جس سے باہمی ہم آہنگی اور افہام و تفہیم میں بہتری آئے گی۔











