پی ایس ایل سرمایہ کاری کے لیے بہترین مارکیٹ بن چکی ہے، جلد پی ایس ایل دنیا کی نمبر ون لیگ بنے گی، محسن نقوی

8

لاہور،  5 اپریل ( اے پی پی): چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی  نے کہا ہے کہ پی ایس ایل سرمایہ کاری کے لیے بہترین مارکیٹ بن چکی ہےانشاءااللّہ وہ وقت دور نہیں جب  پی ایس ایل دنیا کی نمبر ون لیگ بنے گی-

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے 82ویں  کی صدارت کرتے ہوئے کیا-اجلاس میں مالی سال برائے 2024-25 کے سالانہ آڈٹ مالیاتی سٹیٹمنٹس کی باضابطہ منظوری دی گئی  -اس کے علاوہ آئی سی سی گلوبل اینٹی کرپشن کوڈ کے مطابق پی سی بی کے پروسیجرل رولز کی منظوری  بھی دی گئی-

 اجلاس میں سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے ساتھ جدہ میں کرکٹ سٹیڈیم کی ڈویلپمنٹ کے لئے تعاون کے حوالے سے اظہار دلچسپی کی منظوری  سمیت جغرافیائی حدود کی روشنی میں لاہور کے زونز کی دوبارہ حد بندی اور ناموں پر نظرثانی کی منظوری  بھی دی گئی-

بورڈ آف گورنرز نے عبد اللّہ خرم نیازی کو ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ میں بھرپور کردار پر خراج تحسین  پیش کیا- چیئرمین پی سی بی  نے کہا کہ دو برس کے دوران عبداللّہ خرم نیازی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے دن رات محنت کی۔بی او جی نے  پی ایس ایل 11 کے لئے ٹیموں کی  ریکارڈ نیلامی پر اظہار تشکر  کیا-