چینی وفد کی  گمبٹ اسنٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا دورہ

34

سکھر،27 اپریل (اے پی پی ): چینی ماہرین پرمشتمل ایک وفد نے گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز گمس ہسپتال گمبٹ کا دورہ کیا۔لیور ٹرانسپلانٹ یونٹ کے سینئر ڈاکٹر ندیم باچکانی نے بریفننگ دی۔

اس موقع پر گمس ہسپتال گمبٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی ملاقات کی،چینی وفد نے گمس ہسپتال میں قائم مختلف آرگن ٹرانسپلانٹس کا دورہ کیا اور مریضوں سے بات چیت کی۔ گمس ہسپتال کے لیور ٹرانسپلانٹ یونٹ کے دورے کے دوران انہیں یونٹ کے مختلف شعبہ جات، جدید سہولیات، انفیکشن کنٹرول پروٹوکولز، مریضوں کی نگہداشت کے نظام، اور ٹرانسپلانٹ کے مکمل طریقۂ کار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

 وفد نے نہایت گہری دلچسپی کے ساتھ ہر پہلو کا جائزہ لیا اور ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف اور پیرامیڈیکل ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، دورے کے دوران چینی وفد نے خاص طور پر اس بات کی تعریف کی کہ یونٹ میں عالمی معیار کے مطابق تمام گائیڈ لائنز اور پروٹوکولز پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مریضوں کی سیفٹی، پری اور پوسٹ ٹرانسپلانٹ مینجمنٹ، اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو انتہائی متاثر کن قرار دیا۔

چینی وفد کا کہنا تھا کہ اس سطح کی سہولیات اور معیاری خدمات کسی بھی بین الاقوامی لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر کے برابر ہیں۔