ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ملاقات

11

اسلام آباد، 06 اپریل (اے پی پی ): ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سردار ایاز صادق نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہا اور اسحاق ڈار کی سفارتی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے عزم کو دہرایا۔

دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد پر بھی گفتگو کی اور اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے کفایت شعاری اقدامات کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں کا قومی وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ۔