کم لاگت پر اپنی چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف

6

اسلام آباد،30 اپریل ( اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  نے کہا ہے کہ لوگوں کو کم لاگت پر اپنی چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

 ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے  وفاقی وزیرِ ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں وزیرِ ہاؤسنگ نے وزیرِ اعظم کو وزارت کی جانب سے کم لاگت رہائشی منصوبوں پر پیشرفت اور لوگوں کو اپنے گھر کے حصول کیلئے رعایتی قرضوں کی فراہمی کے منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے وزارت کے اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔