کیپٹن محمد حیدر علی کے  یونٹ  نے معرکہ حق میں فیصلہ کن کردار ادا کیا

22

اسلام آباد،25اپریل  (اے پی پی):کیپٹن محمد حیدر علی نے معرکہ حق کے دوران غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ میزائل لانچنگ آفیسر کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیئے،  فتح ون میزائل سسٹم کی موثر تعیناتی نے دشمن کے ارادوں کو خاک میں ملا دیا۔ان  کے  یونٹ کی شاندار کارکردگی نے فتح کے حصول میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پٹھانکوٹ ایئر بیس اور مامون ایوی ایشن بیس سمیت دشمن کے اہم اہداف کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا گیا۔معرکہ حق کے دوران ان کی مثالی کارکردگی کے اعتراف میں کیپٹن حیدر علی کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔