اسلام آباد،25اپریل (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے حصول کے لیے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کر رہا ہے اورپاکستان اس ضمن میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ ایران-امریکہ سہولت کاری کے عمل سے متعلق پاکستان کی سرکاری پالیسی وہی ہے جو صرف سرکاری ذرائع سے جاری کی جاتی ہے۔ کسی بھی غیر نامزد پاکستانی عہدیدار یا ذرائع کے بیانات، چاہے وہ پرنٹ میڈیا میں ہوں یا سوشل میڈیا پر پاکستان کے سرکاری مؤقف کی عکاسی نہیں کرتے۔ انہوں نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو مشورہ دیا کہ قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کریں اور صرف سرکاری بیانات پر توجہ دیں۔











