اسلام آباد 11 مئی (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایوان کے فلور پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔
اسپیکر نے کہا کہ پاکستان نے پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کو محدود رکھا اور علاقائی سلامتی کو یقینی بنایا۔ یہ کامیابی فوج، بحریہ اور فضائیہ کے ہر افسر و جوان کے لیے اعزاز ہے۔انہوں نے پہلگام واقعے کو “فالس فلیگ آپریشن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن نے اس کے ذریعے علاقائی امن کو خطرے میں ڈالنے کی کوش کی۔
اسپیکر نے پاکستان کو امن پسند ملک قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں استحکام اور امن کے فروغ کے لیے اپنی کوشیں جاری رکھے گا۔











