وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون عرفان قادر سے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ملاقات

8

اسلام آباد، 11 مئی (اے پی پی): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون عرفان قادر نے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور قانونی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عرفان قادر نے وزارت ریلوے کی حالیہ اصلاحات اور عوام دوست اقدامات کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان حکومتی اصلاحات اور ادارہ جاتی بہتری کے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔