اسلام آباد، 17 مئی ( اے پی پی): باسکٹ بال کی عالمی تنظیم فیبا کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا ہے اور پاکستان میں باسکٹ بال کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔
فیبا وفد نے حکومت، پی او اے، فیڈریشن حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔اس کے علاوہ فیبا ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایشیا ہیگوپ خاجیریان نے ڈی جی پی ایس بی محی الدین وانی سے ملاقات کی ،ملاقات میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، باسکٹ بال فیڈریشن کے حکام سے مختلف امور پر بات چیت سمیت پاکستان میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ اور ترقی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
ہیگوپ خاجیریان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں ایک اہم حیثیت رکھتا ہے،فیبا پاکستان میں باسکٹ بال کے فروغ کے لیے مکمل تعاون جاری رکھے گا۔











