بحریہ یونیورسٹی میں طلبہ کیلئے آن کیمپس جاب فیئر کا انعقاد

5

اسلام آباد، 19 مئی (اے پی پی): بحریہ یونیورسٹی میں طلبہ کیلئے آن کیمپس جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں پچاس سے زائد اداروں نے اپنے کیمپ لگائے۔

 جاب فیئر میں نفسیات، سماجی علوم، ذرائع ابلاغ، مصنوعی ذہانت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مارکیٹنگ سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اداروں نے شرکت کی۔

جاب فیئر کے دوران مختلف اداروں نے طلبہ کے انٹرویوز کیے اور کامیاب امیدواروں کو ملازمت کی پیشکش بھی کی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد طلبہ کو عملی میدان سے جوڑنا اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا تھا۔