حج 2026: مکہ مکرمہ میں موجود 77 ہزار 821 سرکاری عازمین حج نماز جمعہ کی تیاریوں میں مصروف

8

مکہ مکرمہ، 15 مئی(اے پی پی): مکہ مکرمہ میں موجود 77 ہزار 821 سرکاری عازمین حج نماز جمعہ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔6 ہزار 931 سرکاری عازمین حج مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں جمعہ کی نماز ادا کریں گے ۔

پرائیویٹ سکیم کے 23 ہزار 735 عازمین حج بھی نماز جمعہ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، حرم ٹرانسپورٹ کے تحت قریبا 400 بسیں سفری سہولیات کے لیے مختص ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق موسم حج میں صرف عازمین حج کو حرمین شریفین میں داخلے کی اجازت ہے، آج مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں لاکھوں عازمین حج نماز جمعہ ادا کر رہے ہیں۔عازمین حج کی رہنمائی کے لیے حرم کے اطراف میں درجنوں حرم گائیڈز مختص ہیں۔