وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور امریکہ کے نائب وزیر خارجہ جنوبی و وسطی ایشیائی امور کی ملاقات

9

اسلام آباد، 15 مئی ( اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکہ کے نائب وزیر خارجہ جنوبی و وسطی ایشیائی امور پال کپور نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں پاک-امریکی تعلقات اور مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے شعبوں میں اشتراک کار بڑھانے پر بھی  تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دور میں پاک-امریکی تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک-امریکی تعلقات باہمی اعتماد اور دوطرفہ تعاون پر مبنی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان براہ راست پروازوں کا جلد آغاز چاہتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مشرق وسطی کے تنازعہ کے دیرپا اور پُرامن حل کیلئے پر امید ہیں۔

امریکی نائب وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور فدریل سیکرٹری داخلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔