راولپنڈی: عید الاضحیٰ کا مرکزی اجتماع، ملکی سلامتی و شہداء کے لیے خصوصی دعائیں

7

راولپنڈی، 27 مئی ( اے پی پی): عید الاضحیٰ کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی راولپنڈی میں عیدگاہ شریف میں منعقد ہوا، جس میں وزیر ریلوے حنیف عباسی، دربار عالیہ کے سجادہ نشین پیر حافظ نقیب الرحمن، صاحبزادہ حسان حسیب الرحمن   نے اجتماع سے خصوصی خطاب کیا۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے امتِ مسلمہ کو عید کی مبارکباد دی اور وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ حالیہ دورۂ چین کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا آزمودہ دوست ہے جو ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ کھڑا رہا ہے اور آج عالمی سطح پر پاکستان کو جو مقام حاصل ہے وہ ماضی میں نہیں تھا۔

 انہوں نے وطنِ عزیز کے لیے جانیں قربان کرنے والے کوئٹہ کے شہداء اور افواجِ پاکستان سمیت دہشت گردی کے تمام شہداء کو بھی خصوصی طور پر یاد کرتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

 اس موقع پر حافظ نقیب الرحمن نے ملکی بقا، سلامتی اور افواجِ پاکستان کے لیے خصوصی دعا کروائی، جبکہ صاحبزادہ حسان حسیب الرحمن نے سنتِ ابراہیمی کے فضائل پر روشنی ڈالی۔