شہباز احمد سینئر کا معرکۂ حق پر خصوصی پیغام، افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین

471

اسلام آباد، 06 مئی (اے پی پی): پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق مایہ ناز کپتان شہباز احمد سینئر (پرائیڈ آف پرفارمنس، ہلالِ امتیاز) نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان اور عوام کا باہمی اتحاد ایک مضبوط رشتہ ہے جو ہر مشکل گھڑی میں وطنِ عزیز کو مضبوط بناتا ہے اور دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیتا ہے۔

انہوں نے اے پی پی کی وساطت سے قوم کو اپنے پیغام میں کہا کہ معرکۂ حق نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ جب عوام افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوں تو کوئی بھی چیلنج ناقابلِ تسخیر نہیں رہتا۔

شہباز احمد سینئر نے نوجوانوں اور کھلاڑیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اندر ٹیم ورک، نظم و ضبط اور محنت کے جذبے کو فروغ دیں تاکہ ہر میدان میں کامیابی حاصل کر کے وطن کا نام روشن کیا جا سکے۔