نواب شاہ، 27 مئی (اے پی پی): صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، صوبائی وزراء اور دیگر معززین نے ملاقات کی۔
معززین نے صدرِ مملکت کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ منتخب نمائندے اپنے حلقوں کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور عوام کے درمیان رہیں۔











