صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا مورو، نوشہرو فیروز کا دورہ ، علاقائی معززین سے ملاقات

18

مورو، 28 مئی ( اے پی پی) : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مورو، نوشہرو فیروز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے منتخب نمائندوں اور علاقائی معززین سے اہم ملاقات کی۔

صدر آصف علی زرداری نے منتخب نمائندوں کو ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے اور عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، کیونکہ وطن کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے منتخب نمائندوں کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔

   ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزرا ضیاء الحسن لنجار، علی حسن زرداری، ڈاکٹر بہادر ڈاہری، چیف سردار خان محمد ڈاہری اور سہیل انور سیال سمیت دیگر معززین شامل تھے۔

 دورے کے اختتام پر صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار نے مورو آمد پر صدرِ مملکت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔