عیدالاضحیٰ کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی نیویارک میں نماز عید کی ادائیگی

6

نیویارک، 28 مئی (اے پی پی): نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج نیویارک میں پاکستان مشن کے ارکان اور مقامی مسلم برادری کے ہمراہ عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔

اس موقع پر سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے امت مسلمہ، پاکستان کے امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہماری قربانیوں کو قبول فرمائے، ہم سب پر اور پوری امت مسلمہ پر اپنی رحمت نازل فرمائے اور ہمیں اپنی حفاظت میں رکھے۔