عیدالاضحیٰ :کمشنر ملتان ڈویژن نے جامع خیر المدارس میں نماز عید ادا کی

14

ملتان 27 مئی)اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جامع خیر المدارس میں نماز عید ادا کی۔ نماز عید معروف مذہبی سکالر قاری عبدالحنیف جالندھری نے پڑھائی جبکہ ملکی سلامتی، امن و استحکام اور امت مسلمہ کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد کمشنر عامر کریم خاں نے شہریوں سے عید ملی اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں ایثار، قربانی اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے اور ہمیں چاہیے کہ اس خوشی کے موقع پر غریب اور نادار افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔

کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔