معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: کوئٹہ اور ملتان میں گرینڈ جشن و تقریبات

14

کوئٹہ، 10 مئی ( اے پی پی): معرکہ حق میں کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر کوئٹہ میں گرینڈ جشن کا اہتمام کیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر 12 کور تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

گرینڈ جشن میں اراکین صوبائی اسمبلی سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی اور مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ نامور گلوکاروں فخر عالم، گل پانڑا اور اختر چنال کی شاندار پرفارمنس پر شہری جھوم اٹھے۔

گرینڈ جشن کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پورا بلوچستان آج معرکہ حق میں شاندار فتح کا ایک سال مکمل ہونے کا جشن منا رہا ہے۔ شرکاء نے کہا کہ معرکہ حق صرف ایک جنگ نہیں بلکہ جرات، بہادری اور ایمان کا مظہر ہے۔

ملتان میں بھی معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ملتان میں بھی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء کی جانب سے معرکہ حق کے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ ملی نغموں، آتش بازی اور ‘پاک فوج زندہ باد’ کے نعروں سے ملتان کی فضائیں گونج اٹھیں۔