ملتان، 04 مئی (اے پی پی): وائس شتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے ڈاکٹر مصطفٰے کمال پاشا ہال میں معرکۂ حق کی پہلی برسی کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 7 مئی کی درمیانی رات مبینہ طور پر بھارت کی جانب سے بہاولپور اور مریدکے کے قریب واقع دو دینی مدارس پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں دو درجن سے زائد مدارس کے زیر تعلیم طلبہ شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو بھی بھارت کی جانب سے سرگودھا اور جیکب آباد کے ایئر بیسز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔
وائس چانسلر کے مطابق ان واقعات کے بعد پاکستان کی مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور تینوں سروسز چیف شامل تھے انہوں نے صدر مملکت اور وزیر اعظم کے ساتھ ہنگامی اجلاس میں شرکت کی اور صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جس کے بعد حکومت پاکستان نے 10 مئی کے تاریخی دن کو دن کے وقت انڈیا کو بھر پور جواب دینے کا فیصلہ کیا۔
اس کے بعد پاکستان کے انڈیا کے ساتھ بارڈر پر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا اور افواج پاکستان نے سمندر زمینی اور فضائی طور پر بھارت کو ان کے جنگی جنون کو بھر پور جواب دینے کے لئے پورے ملک میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے کہا کہ 10 مئی کی صبح پاکستان ائیر فورس نے جوابی کارروائی شروع کی، جس کے دوران بھارتی فضائیہ کے متعدد طیاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران انڈیا کے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس فرانسیسی ٹیکنالوجی کے رافیل اور روس سے درامد یافتہ سخوئئ طیارے کو انڈیا کی فضاوں میں اڑا دیا تھا۔
پاکستان نے اس دوران کامیابی ہیکینگ سے انڈین ایر فورس، ریلوے سسٹم، انڈیا کے تمام پاور پلانٹس، ٹی وی چینلز اور دیگر اہم تنصیبات کا کنٹرول اپنے پاس منتقل کردیا تھا۔ پاکستان نے کامیاب فضائی حملوں میں انڈین ایر فورس کے 7 جدید جنگی طیاروں کو مار گرایا جب کے ادم پور میں انڈیا کے جدید ایر ڈیفنس سسٹم ایس 400 کو تباہ برباد کردیا تھا۔
اس کے بعد انڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فوری طور فون پر التجا کی کے وہ پاکستان سے بھارت پر ھونے والے حملوں کو روکنے پر بھارت کی مدد کرے۔ جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور پاکستان کے مسلح افواج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ریکوسٹ کی پاکستان بھارت پر حملے بند کر دے۔
10 مئی کو پوری دنیا نے دیکھا کے پاکستان کی بہادر افواج نے کس طرح بھارت کی جنگی جنون کو دفن کیا اور پوری دنیا بشمول امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افواج پاکستان کی زبردست کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا تھا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پریس کانفرنسوں میں ہمیشہ ذکر کرتے ہیں کے انہوں نے پاکستان سے درخواست کرکے یہ جنگ رکوائی تھی ۔
اس جنگ میں پاکستان ایر ڈیفنس اور پاکستان فضائیہ کے ایف 16۔ جے ایف 17 تھنڈر۔ جے 10 اور میراج طیاروں نے بھر فضائی حملے کرکے بھارتی افواج اور ان کی ایر فورس کو دن کی روشنی میں تگنی کا ناچ نچوایا تھا۔











