اسلام آباد،04 مئی(اے پی پی) : معرکۂ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر خیبر پختونخوا کے عوام نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
عوام کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ معرکۂ حق میں پاکستان نے بھارت کو “مزا چکھایا”۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔ عوام نے کہا کہ پہلی بار بھارت نے غلط فہمی میں پاکستان پر حملہ کر کے معمولی نقصان پہنچایا، جس کے جواب میں پاکستان کی جوابی کارروائی پوری دنیا نے دیکھی۔
عوام کے مطابق اگر بھارت آئندہ بھی اسی طرح کسی غلط فہمی میں ایسا اقدام کرے گا تو اسے بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے بھارت کے تمام حملوں کو “بزدلانہ” قرار دیا اور کہا کہ پاکستان نے ایسا جواب دیا ہے جسے بھارت جب تک زندہ رہے گا، یاد رکھے گا۔
عوام نے کہا کہ پچھلی بار پاکستان نے نرم رویہ رکھا تھا، لیکن اس بار فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواجِ پاکستان بھارت کو کہیں کا نہیں چھوڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ معرکۂ حق کا ایک سال مکمل ہوا اور بھارت کے لیے ان کا خون اب بھی گرم ہے۔
عوام نے نعرے لگائے: “پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد” 🇵🇰











