وزارت مذہبی امور و بین المذاھب ہم آہنگی کی جانب سے عازمین حج سعودی عرب آمد سے متعلق اعدادوشمار جاری

11

مکہ مکرمہ،11 مئی،( اے پی پی): وزارت مذہبی امور و بین المذاھب ہم آہنگی کی جانب سے عازمین حج سعودی عرب آمد سے متعلق اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب پہنچنے والے سرکاری عازمین کی تعداد 61,147 ہو گئی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4,875 پاکستانی عازمین حجازِ مقدس پہنچے ہیں, مکہ مکرمہ میں 56,408 عازمین قیام پذیر ہیں، مدینہ منورہ سے اب تک 30,477 عازمین مکہ پہنچ چکے ہیں، پاکستان سے جدہ 103 اور مدینہ منورہ  141 حج پروازیں آپریٹ کی جا چکی ہیں۔

حجاج کی خدمت کے لیے 1,288 خدام معاونین حج تعینات ہیں، مدینہ منورہ میں اب تک 25,782 پاکستانی عازمین کو ریاض الجنہ کی زیارت کرائی گئی۔