اسلام آباد، 12 مئی (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدانوں کے وفد نے ملاقات کی۔
وفد میں سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی، بلوچستان کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبد الرحمان کھیتران، بلوچستان اسمبلی کے رکن سردار چنگیز مری اور میر خدا بخش مری شامل تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ان وسائل سے صوبے کے عوام بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بلوچستان کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔











