وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات

7

لاہور،2 مئی ( اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں وزیر داخلہ نے وزیراعظم  شہباز شریف کو  ملک میں سیکیورٹی صورتحال اور اس حوالے سے امن و امان کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات میں وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو پی ایس ایل کے فائنل میچ کے انعقاد کے حوالے سے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعظم نے  پی ایس ایل کے فائنل میچ کے لیے کھلاڑیوں، شائقین اور دیگر شہریوں کے لیے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت  کی۔