اسلام آباد، 2 مئی ( اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جامعہ ابوالقاسم تبلیغی مرکز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں رائیونڈ اور پنڈی تبلیغی مرکز کے اکابرین یوسف قریشی، عبد الرحمن قریشی اور نائب انچارج شوریٰ ڈاکٹر سلیم نے ان کا خیر مقدم کیا۔
وزیر داخلہ نے اسلام آباد مذاکرات کے دوران اجتماع ملتوی کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تبلیغی اجتماع کے منتظمین کے مثبت کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
محسن نقوی نے تبلیغی اجتماع کے لئے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور بتایا کہ اجتماع کے لئے مؤثر سیکیورٹی اور ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ انہوں نے مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ میں تبلیغی اجتماع کے اکابرین کے کردار کو سراہا۔
تبلیغی اجتماع کا اختتام اتوار کی صبح خصوصی دعا کے بعد ہوگا۔اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی آپریشنز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور دیگر افسران موجود تھے ۔











