لاہور،30مئی ( اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف کی معروف صحافی مرحوم الطاف حسن قریشی کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ کی۔
وزیراعظم نے مرحوم الطاف حسن قریشی کے بیٹے کامران حسن قریشی اور بیٹی کرتبہ مظہر سے تعزیت کی،مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
وزیراعظم نے الطاف حسن قریشی کی صحافتی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مرحوم ایک اعلیٰ درجے کے انسان اور صحافی تھے،مرحوم کی وفات سے صحافت میں ایک نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہو گیا ہے۔











