لاہور۔27مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں نماز عید ادا کی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف اور دیگر معزز شخصیات نے بھی وزیراعظم کے ہمراہ عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی۔
اس موقع پر ملک کی سلامتی، خوشحالی، مسلم اُمہ کے اتحاد اور خطے میں امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم نے شہریوں اور پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی، انہیں عید کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔











