سیالکوٹ۔ 27 مئی (اے پی پی): وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ کینٹ کی ایک مقامی مسجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔
نماز عید کے موقع پر ملک کی سلامتی، امن، استحکام، ترقی اور امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف شہریوں سے عید ملے اور عوام میں گھل مل گئے۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ان سے ملاقات کی، مصافحہ کیا اور عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔











