وفاقی وزراء ‎عبدالعلیم خان ، محمد حنیف عباسی کے مابین ملاقات

9

اسلام آباد، 15 مئی ( اے پی پی): وفاقی وزیر مواصلات

‎عبدالعلیم خان  اور وفاقی وزیر ریلوے  محمد حنیف عباسی  کے مابین  ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ٹرانسپورٹ اور ریلوے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں عوام کو محفوظ، جدید اور تیز سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزراء نے ترقی میں مواصلات اور ریلوے کے مؤثر نظام کو کلیدی اہمیت دینے پر زور دیا۔

عبدالعلیم خان نے ریلوے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے وزارتِ ریلوے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے کو خود کفیل اور منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے محمد حنیف عباسی کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔

دونوں وفاقی وزراء نے قومی اداروں کی مضبوطی اور عوامی خدمت کے عزم کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔

‎عبدالعلیم خان اور حنیف عباسی نے ادارہ جاتی ہم آہنگی کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کی  رفتار تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا

‎اس کے علاوہ ملاقات  میں پاکستان کے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو جدید خطوط پر استوار کرنے سمیت عوامی سہولیات میں  اضافے پر بھی گفتگو ہوئی

‎وزیر مواصلات کا کہنا ہے کہ ریلوے میں بہتری سے عوام کو بہتر سفری سہولیات اور ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا