کوئٹہ15مئی(اے پی پی) : چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیر صحت بخت کاکڑ کے ہمراہ 150 بستروں کے جدید ٹراما سینٹر کا افتتاح کردیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نیشنل پارٹی کے سربراہ اور بلوچستان کے سابق وزیراعلی عبدالمالک بلوچ ، مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری، سینیٹر عمر گورگیج اور علی حسن زہری بھی موجود تھے ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹرامہ سینٹر کا تفصیلی دورہ کیا جدید ٹراما سینٹر حادثات اور ہنگامی حالات میں فوری علاج فراہم کرے گا۔











