ڈھاکہ ،8مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی 2 روزہ دورے پر بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچ گئے۔
ڈھاکہ ایئرپورٹ پر بنگلہ دیش کے سیکرٹری خارجہ اسد عالم صائم، سیکرٹری داخلہ ابو نعیم اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناظم الدین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر بھی موجود تھے۔











