وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے شاہد آفریدی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

9

اسلام آباد، 06 مئی  (اے پی پی): وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے قومی کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی نےبدھ کے روز خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر ریلوے نے قومی سطح پر مثبت سرگرمیوں کے فروغ اور اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر شاہد آفریدی نے مختلف سماجی اور قومی امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ملک کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

شاہد آفریدی نے وزیر ریلوے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے میں مثبت اور معیاری تبدیلیاں نمایاں طور پر دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور مستقبل میں رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔