پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں، قومی کرکٹ ٹیم کاشیرِ بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن

11

ڈھاکہ، 05 مئی ( اے پی پی): پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی کرکٹ ٹیم نے شیرِ بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن کا انعقاد کیا، جس کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

ڈھاکہ میں موجود قومی سکواڈ نے ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنی کمر کس لی ہے اور شیرِ بنگلہ سٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ کی مختلف تکنیکس پر کام کیا۔

 نیٹ سیشن سے قبل کھلاڑیوں نے فٹنس برقرار رکھنے کے لیے وارم اپ کیا اور فیلڈنگ کی خصوصی مشقوں میں بھی حصہ لیا۔ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم کل بھی اپنی تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھے گی اور مقامی وقت کے مطابق صبح 10 سے دوپہر 1 بجے تک پریکٹس سیشن میں مصروف رہے گی۔